ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بی این پی کمپنی کی درخواست واپسی پر کیس نمٹا دیا

پبلک اکاونٹ کمیٹی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا


فیاض محمود November 24, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس میں بی این پی کمپنی کے پبلک اکاونٹ کمیٹی کے 2023 کے فیصلے کے خلاف کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بی این پی کمپنی کی درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

پبلک اکاونٹ کمیٹی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا پبلک اکاونٹ کمیٹی نے ایف آئی اے اور نیب کو بی این پی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس معاملے پر پہلے ہی سنگل جج کا فیصلہ آ چکا ہے، جسٹس راجہ انعام امین منھاس اس کے بعد جے آئی ٹی کی کارروائی اور وفاقی کابینہ کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے۔

جسٹس راجہ انعام امین منھاس کیا آپ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں یا عدالت سے کوئی حکم چاہتے ہیں۔ جسٹس راجہ انعام امین منھاس وکیل نے درخواست واپس لینے کی اجازت طلب کی، جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

سی ڈی اے کی جانب سے وکیل کاشف ملک جبکہ نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش 2023 میں دائر کی گئی رٹ پٹیشن جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں آج سماعت کے لیے مقرر تھی۔

پٹیشن میں سابق چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی نور عالم خان کی سربراہی میں کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے اور نیب کو بی این پی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔