مکہ معاہدہ، پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا

تینوں ممالک مشترکہ دفاع کے وعدوں پر عملدرآمد کیلیے عملی اقدامات پر غور کرینگے


کامران یوسف November 24, 2026

اسلام آباد:

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اسٹرٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کل26 نومبرکو اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سیاسی، دفاعی اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کیلیے عملی انتظامات پر تبادلہ خیال ہونے کی توقع ہے، ان انتظامات میں ممکنہ عسکری معاونت، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور فضائی دفاع کے شعبے میں تعاون شامل ہو سکتے ہیں۔

تینوں ممالک اس معاہدے کو قابلِ عمل علاقائی سکیورٹی ڈھانچے میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس مکہ معاہدے کے ادارہ جاتی فریم ورک پر ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لینے اور تینوں ممالک کے درمیان عسکری ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غورکرنیکا موقع فراہم کریگا۔

اجتماعی دفاع سے متعلق شقوں کے نفاذ پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی توقع ہے۔ تینوں ممالک اس بات کا جائزہ لیں گے کہ معاہدے میں تجویز کردہ طریقہ کار کے ذریعے تعاون کے ان شعبوں کو کس طرح ایک باقاعدہ ادارہ جاتی شکل دی جا سکتی ہے۔