گرونانک جنم دن تقریبات؛ بھارتی سکھ یاتری پاکستانی مہمان نوازی اور انتظامات سے متاثر

پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،یہاں آکربہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، سکھ یاتری


خالد محمود November 25, 2026

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے بھارتی سکھ یاتری پاکستانی مہمان نوازی اور انتظامات سے متاثر ہوکر تعریف کررہے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک  کے557ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہیں۔ اس موقع پر  پاکستانی حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور بھارت سمیت دنیا بھرسے ہزاروں سکھ یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔

سکھ یاتریوں نے پاکستانی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے بہترین انتظامات  کوبھرپورسراہا اور شکریہ ادا کیا ہے۔

بھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین انتظامات اور مہمان نوازی سے بہت متاثرہوئے ہیں۔ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،یہاں آکربہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے بھارتی سکھوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک بار ضرور یہاں آئیں اورپاکستانی مہمان نوازی کا تجربہ کریں ۔

سکھ یاتریوں نےپاکستان میں موجود اپنے ورثے کی حفاظت کے لیے حکومت پاکستان کےاقدامات پر بھرپور اطمینان کااظہارکیا ہے۔