رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچل کا کیس: ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی


فیاض محمود November 25, 2026

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچل کر جاں بحق کرنے کے مقدمے میں ملزم ہاشم عباسی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی اور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے ضمانت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کو پہلے ضمانت مل چکی ہے، وکیل صفائی نے استدعا کی اس لیے دوبارہ ضمانت دی جائے۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ کیس میں 5 گواہوں نے ملزم کی شناخت کی ہے، وقوعے میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ہے، گاڑی سے ملزم کی رجسٹریشن بک کی کاپی بھی ملی، نوید برآمد رجسٹریشن بک کی کاپی ملزم کی دادی کے نام پر ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر دوبارہ فیصلے کا حکم دیا تھا