وزن کم ہونے کی وجہ اوزیمپک نہیں بلکہ شوہر کے انتقال کا غم تھا، شگفتہ اعجاز کا انکشاف

شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد شدید غم کے باعث ان کے وزن میں کمی آئی


ویب ڈیسک November 25, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں نمایاں کمی کے بعد اوزیمپک انجیکشن کے استعمال سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔

اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی کا کینسر کے باعث انتقال ہوا جس کے بعد شگفتہ اعجاز کے وزن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ اداکارہ نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک یا مونجارو انجیکشن کا استعمال کیا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے واسع چوہدری کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اوزیمپک استعمال نہیں کیا۔

Shagufta Ejaz Addresses Ozempic Usage

Shagufta Ejaz Addresses Ozempic Usage

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وزن کم کرنے کیلئے انجیکشنز یا مخصوص چائے کے استعمال کی حمایت نہیں کرتیں بلکہ غذائی عادات میں تبدیلی اور ورزش پر یقین رکھتی ہیں۔

شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد شدید غم کے باعث ان کے وزن میں کمی آئی، تاہم وہ کسی کیلئے بھی ایسی کیفیت کی خواہش نہیں کرتیں۔