پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو سعودی ایئرلائن کے طیارے استعمال کرنے کی خصوصی اجازت دے دی.
سی اے اے نے پی آئی اے کو سعودی ایئرلائنز کے طیارے چارٹر بنیادوں پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی، پی آئی اے سعودی عرب کے لیے مسافروں کی آمدورفت کے لیے سعودی ایوی ایشن کمپنی کے طیارے استعمال کرسکے گی۔
پی آئی اے کو یہ اجازت 23 نومبر 2026 سے 15 روز کے لیے دی گئی ہے، سعودی ایئرلائن کے چارٹر طیارے پی آئی اے کے مسافروں کو جدہ، مدینہ اور سعودی عرب کے دیگر ایرپورٹ سے پاکستان اور پاکستان سے سعودی عرب لے کر آئیں گے، چارٹر طیارے سعودی ایئرلائن کے اپنے کال سائن SVA کے تحت پرواز کریں گے۔
مسافروں کی بکنگ پی آئی اے کے ذریعے ہوگی، سی اے اے نے پی آئی اے کو چارٹر طیاروں کے لیے ایئروردی نیس سرٹیفکیٹ اور انشورنس کی دستاویزات لازمی یقینی بنائے کی ہدایت کردی، چارٹر طیاروں کو پاکستان پہنچنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ضروری حفاظتی معائنے سے گزرنا ہوگا۔
پی آئی اے چارٹر طیاروں کے نقصانات، مسافروں کی شکایات اور کسی بھی فضائی حادثے کی مکمل ذمہ دار ہوگی، ذرائع نے کہا کہ سی اے اے نے پی آئی اے کو معاہدے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔