عالمی عدالت انصاف کا میانمارحکومت کو روہنگیامسلمانوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دینا، اسرائیل پر فرد جرم عائد کرنے کا پیشِ خیمہ بن سکتا ہے۔
عالمی جریدےدی گارڈین کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کیخلاف فیصلہ دیکر نسل کشی پر ریاستوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی مثال قائم کر دی،اگلی باری اسرائیل کی ہو سکتی ہے
تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کو نسل کشی یعنی "جرائم کے سب سے بڑے جرم" کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، عالمی عدالتِ انصاف نے2017 میں رخائن ریاست میں ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور بے دخلی پر میانمار حکومت کو مجرم ٹھہرایا.
اسرائیل کیخلاف نسل کشی کے ثبوت میں غزہ کے90فیصد بنیادی ڈھانچے کے تباہی اور تقریباً 75 ہزار اموات شامل ہیں، غزہ میں اسرائیلی نسل کُش پابندیوں کے باعث خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل متاثرہونے پر 14 لاکھ فلسطینی غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں.
غزہ میں اسرائیل نے نہ صرف معصوم بچوں کا قتلِ عام کیا بلکہ ہسپتالوں اور طبی مراکز پر بم برسائے اور ریسکیو اور امدادی عملے کو بھی فوجی کاروائیوں میں نشانہ بنایا۔