لاہور:
پاکستان میں اگر 2026ء کے آخر یا 2027ء کے آغاز تک وائرس کا پھیلاؤ مکمل طور پر روک دیا جاتا ہے تو پاکستان کو باضابطہ طور پر 2029ء یا 2030ء تک پولیو فری سرٹیفکیٹ مل سکتا ہے۔
نومبر 2026ء تک پاکستان مکمل طور پر پولیو فری نہیں ہوا تاہم کیسز میں نمایاں کمی آئی اور رواں سال اب تک ملک بھر میں 10 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (WHO) کے قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کو پولیو فری قرار دینے کیلئے وہاں مسلسل تین سال تک پولیو وائرس کا کوئی کیس یا ماحولیاتی نمونہ مثبت نہ آنا ضروری ہے۔
حکومتی اقدامات کے باعث پولیو کیسز 2024ء میں 74 اور 2025ء میں 31 سے کم ہو کر نومبر 2026ء تک صرف 10 رہ گئے جبکہ 2026ء کی تیسری اور آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر 2026ء تک چلائی جائے گی۔
نومبر 2026ء کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رپورٹ ہونیوالے کل 10 کیسز صرف دو صوبوں خیبر پختونخوا اور سندھ میں سامنے آئے۔