کراچی:
ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مزید 12 افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان احمد، ڈائریکٹر اشفاق حسین کھوکھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد زرداری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہریار مقصود شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بلڈنگ انسپکٹر شہزاد آرائیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد علی مگسی اور سینئر بلڈنگ انسپکٹر عرفان علی سومرو بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق معطلی کے نوٹیفکیشن میں ایسے افسران کے نام بھی شامل ہیں جو پہلے ہی معطل تھے یا متعلقہ عہدوں پر تعینات نہیں تھے۔ آصف شیخ گزشتہ سات ماہ سے اس عہدے پر تعینات نہیں، اس کے باوجود انہیں معطل کر دیا گیا۔
اسی طرح، شہریار مقصود کی چنیسر ٹاؤن میں پوسٹنگ نہیں تھی جبکہ اشفاق حسین کھوکھر کے پاس بھی کوئی موجودہ پوسٹنگ نہیں تھی۔