جی ٹی اے 6 میں شامل 44 برس پرانا بنگالی گانا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا!

71 سالہ بھارتی گلوکارہ روپا بسواس کو چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد اپنے گانے کے باعث نئی شہرت مل رہی ہے


ویب ڈیسک November 27, 2026

ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) میں بطور ساؤنڈ ٹریک استعمال کیا گیا 1982 کا بنگالی ڈسکو گانا ’آج شنیبار‘ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔

71 سالہ بھارتی گلوکارہ روپا بسواس کو چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد اپنے گانے کے باعث نئی شہرت مل رہی ہے۔ آج شنیبار ان کی پہلی البم ڈسکو جاز کا حصہ تھا جو 1982 میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ گانا اب جی ٹی اے 6 کے ان گیم ریڈیو اسٹیشن ’ورلڈ وائیڈ ایف ایم‘ پر شامل کیا گیا ہے جہاں کھلاڑی گیم کی فرضی امریکی ریاست لیونیڈا میں سفر کے دوران اسے سن سکیں گے۔

روپا بسواس نے اس غیر متوقع کامیابی پر خوشی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی میگزین سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس حوالے بہت جذباتی ہیں۔

ان کے مطابق انہیں اس بات کا درست علم نہیں کہ گانا گیم تک کیسے پہنچا۔ ان کے گانوں کے لائسنس رکھنے والی ریکارڈ کمپنی نے ’آج شنیبار‘ کو جی ٹی اے 6 کے لیے پیش کیا تھا۔ تاہم، انہیں اس پورے عمل کی تفصیلات معلوم نہیں تھیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس شمولیت کا علم بھی حال ہی میں ہوا، جب ان کے بیٹے دیبیان اور بہو سومیٹا نے انہیں فون کرکے یہ خوشخبری سنائی۔

چار دہائیوں سے زیادہ پرانا یہ گانا اب نئی نسل کے گیمرز اور موسیقی کے شائقین تک پہنچ رہا ہے، جس سے روپا بسواس کے کیریئر کو ایک نئی عالمی پہچان مل رہی ہے۔