پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ زمین کو چپٹا ثابت کرنے کے لیے خلا میں جا رہے ہیں۔
یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے اور دعوی غلط ہے۔
دعویٰ کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پاکستانی خلاباز سے منسوب بیان میں زمین کے گول ہونے کو ہندو پروپیگنڈا قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھِی دکھایا گیا ہے کہ وہ اسپیس میں اس ہی لیے جا رہے ہیں کہ اس پروپیگنڈا کو ختم کر کے زمین کو فلیٹ کہہ سکیں۔
حقیقت کیا ہے؟
چینی نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کی جانب سے 24 نومبر کو ایکس پر جاری کردہ اصل ویڈیو میں محمد ذیشان علی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ انہوں نے چین کے خلائی مشن ’شین ژو 24‘ کو پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کی ایک نئی شروعات قرار دیا تھا۔
25 نومبر کو محمد ذیشان علی دو چینی خلابازوں کے ہمراہ خلائی مشن پر روانہ ہوئے تھے۔
نتیجہ
پاکستانی خلاباز سے منسوب زمین کو چپٹا قرار دینے کا بیان جعلی ہے اور وائرل ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔