کراچی پولیس میں مزید 2 ہزار رٹائرڈ فوجی بھرتی کیے جائینگے

حکومت کی جانب سے اہلکاروں کی استعداد میں اضافے کیلیے اقدامات بھی جاری


Staff Reporter September 02, 2014
حکومت کی جانب سے اہلکاروں کی استعداد میں اضافے کیلیے اقدامات بھی جاری۔ فوٹو: فائل

کراچی پولیس میں مزید2 ہزار رٹائرڈ فوجی بھرتی کیے جائیں گے جبکہ اس سے قبل بھی ایک ہزار ریٹائرڈ فوجی بھرتی کیے جاچکے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی نے پولیس میں مزید 2 ہزار ریٹائرڈ فوجی بھرتی کیے جانے کا اعلان کیاہے جبکہ اس سے قبل سندھ پولیس میں ایک ہزار ریٹائرڈ فوجی بھرتی کیے جا چکے ہیں، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت سندھ محکمہ پولیس کو ترقی دینے اور پولیس اہلکاروں کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے مستقبل میں امن و امان کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔