ملکہ شراوت اقوام متحدہ میں بھارتی خواتین کی مشکلات اجاگر کریں گی

خواتین کو جنسی زیادتی جیسے مسائل کا سامنا ہے اور ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر رہے، ملکہ شراوت


APP September 03, 2014
خواتین کو جنسی زیادتی جیسے مسائل کا سامنا ہے اور ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر رہے، ملکہ شراوت فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شراوت اقوام متحدہ کے 65 ویں ڈی پی آئی/این جی او کانفرنس میں بھارتی خواتین کی مشکلات کو اجاگر کریں گی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں اداکارہ نے کہا کہ قوانین کو لاگو کرنے کی سخت ضروری ہے اور مردوں کو خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں خواتین کو جنسی زیادتی جیسے مسائل کا سامنا ہے اور ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ہر 20 منٹ میں ایک عورت کو جنسی تشدد کا سامنا ہے۔