ناجائز منافع خوری کیخلاف آپریشن مزید 63 دکانداروں کا چالان 2 گرفتار

گراںفروشوں کیخلاف صدر، سول لائن، گارڈن،سائٹ،بلدیہ،گلشن اقبال،گلزارہجری،لیاقت آباد،ناظم آباد،اورنگی، ابراہیم حیدری۔۔۔


Staff Reporter September 04, 2014
گراںفروشوں کیخلاف صدر، سول لائن، گارڈن،سائٹ،بلدیہ،گلشن اقبال،گلزارہجری،لیاقت آباد،ناظم آباد،اورنگی، ابراہیم حیدری اور نارتھ ناظم آباد میں کارروائیاں کی گئیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

HYDERABAD: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے ناجائزمنافع خوری اور ملاوٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جاری ہے جس کے تحت دوودھ، آٹا، سبزی، دالیں، گوشت، پھلوں، مرغی اور دیگر اشیائے خورونوش سرکاری نرخ نامے سے زائد پر فروخت کرنے پر 63 دکانداروں کا چالان کرکے 73 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کمشنرکراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گراں فروشوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ان میں صدر ، سول لائن ، گارڈن ، سائٹبلدیہ ، فیروزآبا د ، جمشید کوآرٹرز ، گلشن اقبال ، گلزار ہجری ، لیاقت آباد ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ،اورنگی ، بلدیہ ، بن قاسم ، ابراہیم حیدری ، نیوکراچی ، لا نڈھی ، کو رنگی اور ما ڈل کالو نی کے علاقے شامل ہیں۔

شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 34 دودھ فروش، 11 اشیائے خوردونوش 4 مرغی فروش ، 7 سبزی فروشوں، 6 پھل فروش ، ایک آٹا فروش کے خلاف چالان کیے گئے اور مسلسل خلاف ورزی کر نے والے2 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا گیا۔