لاہورلائنز کو چیمپئنز لیگ میں شرکت کے لئے بھارتی ویزے مل گئے

ویب ڈیسک  پير 8 ستمبر 2014
محمد حفیظ کی قیادت میں ٹیم کل روانہ ہوگی جب کہ  ٹیم میں عمر اکمل، احمد شہزاد، وہاب ریاض اور دیگر شامل ہیں  فوٹو؛فائل

محمد حفیظ کی قیادت میں ٹیم کل روانہ ہوگی جب کہ ٹیم میں عمر اکمل، احمد شہزاد، وہاب ریاض اور دیگر شامل ہیں فوٹو؛فائل

ممبئی / لاہور: چیمپئنز لیگ میں شرکت کے لئے لاہور لائنز کو بھارتی ویزے مل گئے جبکہ ٹیم کل صبح روانہ ہوگی۔

بھارت میں 13 ستمبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز لیگ کے کوالی فائنگ راؤنڈ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کی قیادت میں لاہور لائنز ممبئی انڈینز کے مدمقابل ہوگی۔ پاکستانی ڈومیسٹک کی فاتح لاہور لائنز میں، کامران اکمل، وہاب ریاض، عمراکمل اور احمد شہزاد بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ لاہور لائنز کا دوسرا میچ 14 ستمبر کو نیوزی لینڈ ڈسٹرکٹ جبکہ تیسرا کوالی فائننگ میچ سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کے ساتھ ہو گا۔

کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ چیمپئنز لیگ کا ہر میچ بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلیں گے جبکہ ممبئی انڈینز کے ساتھ پہلا میچ بہت اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور لائنز میں 6 انٹرنیشنل اور بہترین فرسٹ کلاس کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں جس کے بعد چیمپئنز لیگ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈومیسٹک چیمپئن فیصل آباد وولوز نے مصباح الحق کی قیادت میں چیمپئنز لیگ میں شرکت کی تھی جو خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔