فلموں میں کردار کے لئے اپنی عزت نفس مجروح نہیں کر سکتی جوہی چاؤلہ

میں انتظار کر رہی ہوں کہ مجھے کسی نئے کردار کی آفر ہو، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک September 09, 2014
چھوٹی اسکرین پر کام کرنے والے اسٹارز رئیلٹی شوز میں ججز یا ہوسٹ تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جوہی چاؤلہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے فلمی کیرئیر کے اس موڑ پر پہنچ چکی ہوں جہاں مجھے کام کے لئے کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے فلمی کیرئیر کے اس موڑ پر پہنچ چکی ہوں جہاں میں کام کے لئے بہت ہی منتخب فلموں کا چناؤ کروں لیکن میں ان فلموں میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں جو کہ میرے اندر جان ڈال دے اور مجھے کچھ نیا کرنے کو ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فلم کے لئے کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ میں انتظار کر رہی ہوں کہ مجھے کسی نئے کردار کی آفر ہو۔

جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز نے چھوٹی اسکرین پر کام شروع کر دیا ہے لیکن وہ اسٹارز رئیلٹی شوز میں ججز یا ہوسٹ تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں حالانکہ بالی ووڈ اسٹار تصوراتی شو میں کام نہیں کرتا کیونکہ عوام ہمیں ایک اداکار کے طور پر جانتے اورپیار کرتے ہیں۔

مقبول خبریں