کرکٹ کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے حفیظ کا مطالبہ

پاک بھارت عوام میں خاصی محبت ہے، چیمپئنز لیگ میں بہترین پرفارم کرینگے، آل راؤنڈر


Sports Desk September 11, 2014
پاک بھارت عوام میں خاصی محبت ہے، چیمپئنز لیگ میں بہترین پرفارم کرینگے، آل راؤنڈر فوٹو: فائل

محمد حفیظ نے کرکٹ کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور لائنز کے کپتان نے پاک، بھارت تعلقات پر کہا کہ میں 7،8 مرتبہ یہاں آچکا اورکھیل کر محظوظ ہوا ہوں، میرے خیال میں دونوں ممالک کے عوام میں خاصی محبت ہے، سیاسی معاملات کو کھیل میں نہیں آنا چاہیے، لاہور میں بارش کے سبب ٹورنامنٹ کی تیاریاں بھرپور انداز میں نہ کرنے کے سوال پر حفیظ نے کہا کہ ہماری ٹیم انٹرنیشنل پلیئرز کا مجموعہ ہے جبکہ چند ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں، ہم چیمپئنزلیگ میں بہترین پرفارم کریں گے۔

چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے بارے میں سوال پر حفیظ نے کہا کہ تمام ٹیمیں اچھی ہیں، مین راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کرنے کیلیے سب پر یکساں دباؤ ہوگا۔ لاہور لائنز اپنے سفر کا آغاز ہفتے کو ممبئی انڈینز کیخلاف میچ سے کریگی، انجری کے سبب ممبئی انڈینز کی قیادت نہ کرنے والے روہت شرما کی بابت حفیظ نے کہاکہ ٹیم ان کی کمی محسوس کریگی، وہ اچھے پلیئر ہیں تاہم ان کے پاس موجود دیگر اچھے پلیئرز روہت کی جگہ سنبھال سکتے ہیں۔