امریکاکی سیلاب تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش

پاکستان اوربھارت میں تعلقات بہتری کی ہرکوشش کے حامی ہیں،امریکی محکمہ خارجہ


News Agencies September 11, 2014
سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلیے پاکسان نے ہم سے مدد طلب نہیں کی ہے، امریکا۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

امریکانے پا کستا ن کوسیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلیے مددکی پیشکش کی ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہاکہ پاکستان نے اب تک سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلیے ہم سے مدد طلب نہیں کی، پاکستان نے اگر مدد طلب کی تو ضرور کریں گے۔ ایک سوال پرانھوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم نے سیلاب کی صورتحال پرایک دوسرے سے رابطہ کیاہے، پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلیے ہرکوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں