لیبیا کی جیلوں سے 226 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا

کل300پاکستانی زیرحراست تھے، باقی کی رہائی کیلیے بھی کوشش جا ری ہے، دفتر خارجہ


APP September 13, 2014
2 روز قبل بھی لیبیا سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے 260 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے آگاہ کیا ہے کہ لیبیا کی جیلوں سے 226 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا۔

جمعے کو ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ مارچ2014 سے زیر حراست 300 پاکستانیوں میں سے226کی رہائی کو یقینی بنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ لیبیا میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا عمل بھی بھرپور انداز میں جاری ہے جب کہ لیبیا میں اسیر پاکستانی شہریوں کی رہائی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی لیبیا سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے 260 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا تھا۔