قائد آباد گٹرکی صفائی کے دوران 3 خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک

متوفیان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کی گئیں


Staff Reporter September 27, 2012
لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون دائود چالی کی مرکزی شارع پر گٹر کی صفائی کرنے والے 3 خاکروب زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوگئے جنھیں سخت جدوجہد کے بعد باہر نکالا گیا۔ فوٹو: فائل

LEEDS: قائد آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث 3 خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے صنعتی ایریا میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 خاکروب ہلاک ہوگئے ، متوفیان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔

ایس ایچ او قائد آباد امان اللہ مروت نے ایکسپریس کو بتایا کہ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون دائود چالی کی مرکزی شارع پر گٹر کی صفائی کیلیے 3 خاکروب ایرک جاوید ، صادق مسیح اور امانت مسیح نیچے اترے تھے تاہم گٹر میں زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوگئے جنھیں سخت جدوجہد کے بعد باہر نکالا گیا ۔

اس دوران وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوچکے تھے ، متوفیان کی عمریں 25 سے 28 برس کے درمیان تھیں وہ کورنگی اور لانڈھی کے رہائشی تھے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں ۔