نئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اختر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کمان سنبھالنے والے میجر جنرل بلال اختر سندھ رینجرز کے بارہویں ڈی جی ہیں


Staff Reporter September 19, 2014
میجر جنرل رضوان اختر نے رینجرز فلیگ نئے ڈی جی میجر جنرل بلال اختر کے حوالے کیا۔ فوٹو: فائل

CAPE TOWN: نئے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اختر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس سے قبل اس عہدے پر فرائض انجام دینے والے میجر جنرل رضوان اختر نے گزشتہ روز ایک سادہ تقریب میں کمان نئے ڈی جی رینجرز سندھ کے حوالے کی۔

کمان سنبھالنے والے میجر جنرل بلال اختر سندھ رینجرز کے بارہویں ڈی جی ہیں، کمان کی تبدیلی کی تقریب میں میجر جنرل رضوان اختر نے رینجرز فلیگ نئے ڈی جی میجر جنرل بلال اختر کے حوالے کیا، اس طرح کمان کی باضابطہ تبدیلی عمل میں آگئی، میجر جنرل رضوان اختر نے ڈی جی رینجرز سندھ کے عہدے پر ڈھائی سال تک خدمات انجام دیں، ان کیلیے کراچی میں امن کا قیام سب سے بڑا چیلنج رہا اور نئے ڈی جی کو بھی اسی کڑے چیلنج کا سامنا ہے۔