عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

فاضل عدالت نے مذکورہ پولیس افسران و اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے


Staff Reporter September 27, 2012
غیرقانونی پاکستان میں مقیم بنگلہ دیش کے باشدنے علی مرتضیٰ کو جرم ثابت ہونے پر 9 برس قید اور 9 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز نے پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد کی شکایت پر پولیس افسران کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ اسلحہ ایکٹ اور اسٹریٹ کرائم کے الزام میں ملوث ملزم مزمل اور دیگر کے مقدمے میں گواہی کیلیے فاضل عدالت نے تھانہ ٹیپو سلطان کے سب انسپکٹر مسعود اختر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد پرویز ، پولیس اہلکار محمد اکرم اور سلطان شاہ کو متعدد بار طلب کیا تھا۔

لیکن انھوں نے عدالتی احکامات نظرانداز کردیے ہیں، وکیل سرکار نے عدالتی کارروائی کرنے کی استدعا کی تھی۔

فاضل عدالت نے مذکورہ پولیس افسران و اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور انھیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ ایک برس سے التوا کا شکار ہے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر منور سلطانہ نے فارن ایکٹ جعلسازی دھوکا دہی اورغیرقانونی پاکستان میں مقیم بنگلہ دیش کے باشدنے علی مرتضیٰ کو جرم ثابت ہونے مجموعی طور پر 9برس قید اور 9ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔