رشتے کے تنازع پر2برادریوں میں فائرنگ نوجوان ہلاک8افراد زخمی

ہٹڑی تھانے کی حدود میں شادی کی تاریخ طےکرنے آئے کلیاربرادری کے افراد پرسولنگی برادری نے گولیاں برسا دیں، مقدمہ درج۔


Numainda Express September 27, 2012
رشتے کے تنازعے پر 2برادریوں میں فائرنگ سے نوجوان قتل جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: رشتے کے تنازعے پر 2برادریوں میں فائرنگ سے نوجوان قتل جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہٹڑی تھانے کی حد ود اسریٰ یونیورسٹی کے قریب رشتے کے تنازعے پر کلیار اور سولنگی برادری کے مابین تصادم ہو گیا۔

جس دوران سولنگی برادری نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر نوجوان بشیر کلیار ہلاک جبکہ خاتون سمیت8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی مہرالنساء سولنگی اپنی بیٹی کی شادی کلیار برادری کے نوجوان سے کرنا چاہتی تھی تاہم اس پر سولنگی برادری نے اعتراض کیا۔

بدھ کے روزکلیار برادری کے افراد شادی کی تاریخ طے کرنے پہنچے توسولنگی برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نوجوان شبیر کلیار قتل اور مہرالنساء سولنگی، ریاض کلیار، خلیل، وزیر، حاجی محمد، شیر محمد اور معشوق علی زخمی ہو گئے ۔

جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی بشیر کلیار کی فریاد پر 13 نامزد افراد سمیت 27 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔