گریڈ 18 کے 21 افسران کو ترقی دے کر ڈپٹی سیکریٹری بنانے کی منظوری

ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے سامنے او ایم جی گروپ کے66افسروں کا پینل پیش کیا گیا۔


Irshad Ansari September 30, 2014
ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے سامنے او ایم جی گروپ کے66افسروں کا پینل پیش کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ نے آفس مینجمنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ اٹھارہ کے21 افسران کوگریڈ 19میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری بنانے کی منظوری دیدی ہے تاہم گریڈ اُنیس میں ترقی کیلئے ڈی ایم جی افسران کو پچیس فیصد کوٹی دینے کیلئے او ایم جی گروپ کے کوٹہ میں کمی کے باعث او ایم جی گروپ کے افسران میں بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ کوٹہ میں کمی کے باعث گریڈ اُنیس میں ترقی پانیوالے او ایم جی کے افسران کی تعداد کم ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز یہاں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں او ایم جی گروپ سے تعلق رکھنے والے 66 افسران کے پینل پیش کئے گئے جنکا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اکیس افسروں کی گریڈ اُنیس میں ترقی کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے گریڈ اُنیس میں ترقی کیلئے او ایم جی گروپ کے افسران کی سو فیصد پروموشن ہوتی تھی لیکن مذکورہ نوٹیفکیشن کے تحت 25 فیصد کوٹہ ڈی ایم جی افسران کو دیدیا گیا ہے جبکہ او ایم جی افسران کا کوٹہ سو فیصد سے کم کرکے 75فیصد کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں