ڈیڈلائن ختم عمران اور پرویزخٹک سمیت611 اراکین اسمبلی نے اثاثے ظاہر نہیں کئے

1174ارکان میں سے 563نے گوشوارے جمع کرائے، 15اکتوبر کے بعد رکنیت معطل کر دی جائیگی


تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں قومی اسمبلی کے221، سینیٹ کے77، پنجاب اسمبلی کے111، سندھ اسمبلی کے75، کے پی کے اسمبلی کے54 اوربلوچستان اسمبلی کے25ارکان شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے مقرر ڈیڈلائن گزرگئی۔

611ارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کراسکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کل 1174ارکان اسمبلی میں سے صرف 563نے گوشوارے جمع کرائے۔ ان میں قومی اسمبلی کے221، سینیٹ کے77، پنجاب اسمبلی کے111، سندھ اسمبلی کے75، کے پی کے اسمبلی کے54 اوربلوچستان اسمبلی کے25ارکان شامل ہیں۔ 15اکتوبر تک جوارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت معطل کردی جائیگی۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلٰی، وزیراعظم نوازشریف، خورشید شاہ، چوہدری نثارنے گوشوارے جمع کرادیے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ 15 اکتوبرکے بعداثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پراپ لوڈ کردی جائیں گی۔ آئی این پی کے مطابق عمران خان نے بھی گوشوارے جمع نہیں رائے۔

مقبول خبریں