بدامنی اور لوڈشیڈنگ ملک کے بڑے مسائل ہیں پوزیشن ہولڈرز

کراچی سمیت ملک کے بڑے مسائل امن وامان کی بدترین صورتحال اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ ہیں


Staff Reporter September 28, 2012
انٹرکامرس کے سالانہ امتحانات میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ ذاتی محنت اور تعلیم پر توجہ شرط ہے۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرکامرس کے سالانہ امتحانات برائے سال 2012 میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ امریکی گستاخانہ فلم قابل مذمت ہے۔

جس کے لیے ہر مسلمان پر یہ بھاری ذمے داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے مگر احتجاج کی آڑ میں جن لوگوں نے جلائو گھیرائو، توڑ پھوڑ، لوٹ مار کی اور اپنی املاک کو نقصان پہنچایا۔

اس سے عالمی سطح پر ہمارا وقار مجروح ہوا ہے ،کراچی سمیت ملک کے بڑے مسائل امن وامان کی بدترین صورتحال اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ ہیں۔

نجی اور سرکاری کالجوں میں تفریق نہیں ہے، ذاتی محنت اور تعلیم پر توجہ شرط ہے جس میں اساتذہ اور والدین کی بھی بھاری ذمے داری شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار پوزیشن ہولڈرزنے بورڈ کے تحت اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں صحافیوں کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔