محمود آباد میں نوجوان نے خودکشی کرلی

متوفی بے روزگار تھا جس نے مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی


Staff Reporter September 28, 2012
محمود آباد کے علاقے K ایریا اعظم بستی گلی نمبر 4 میں رہائش پذیر 22 سالہ نور محمد نے خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی. فوٹو: فائل

محمود آباد میں پریشانیوں سے تنگ آکر نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے K ایریا اعظم بستی گلی نمبر 4 میں رہائش پذیر 22 سالہ نور محمد نے خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی.

متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بے روزگار تھا جس نے مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔