عمران خان کے بعد اداکارہ میرا کا بھی نئے پاکستان میں شادی کا اعلان

عمران خان ایک بہادر لیڈر ہیں، سچی بات کرتے ہیں اور سچ بولنے کی تلقین کرتے ہیں، میرا


ویب ڈیسک October 04, 2014
طاہر القادری کی تقریریں بہت اچھی لگتی ہیں، ان کی باتوں پر عمل ہونا چاہئیے، اداکارہ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بعد لالی ووڈ اداکارہ میرا نے بھی نئے پاکستان میں شادی کا اعلان کیا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ علاقہ طاہر القادری کی تقریریں بہت اچھی لگتی ہیں، ان کی باتوں پر عمل ہونا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہادر لیڈر ہیں، سچی بات کرتے ہیں اور سچ بولنے کی تلقین کرتے ہیں۔

شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں لالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا نیا پاکستان بن چکا ہے اور میں نئے پاکستان میں ہی شادی کروں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ میرا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نئے پاکستان میں شادی کروں گی اور اگر عمران خان چاہیں تو میں ان کے ساتھ شادی کے لئے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں