ویسٹ انڈیز نے سنیل نارائن کو بھارت کے خلاف نہ کھلانے کا فیصلہ کر لیا

سنیل نارائن کو وطن واپس بلا لیا گیا تاکہ وہ اپنے ایکشن پر کام کریں اور پھر کرکٹ میں واپس آئیں، ویسٹ انڈین بورڈ


Sports Desk October 05, 2014
سنیل نارائن کو وطن واپس بلا لیا گیا تاکہ وہ اپنے ایکشن پر کام کریں اور پھر کرکٹ میں واپس آئیں، ویسٹ انڈین بورڈ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز نے اپنے مسٹری بولر سنیل نارائن کو آئی سی سی پابندی کی زد میں آنے سے بچانے کیلیے بھارت کیخلاف نہ کھلانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیمپئنز لیگ میں 2 مرتبہ بولنگ ایکشن کی رپورٹ کے بعد ان پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم اس کا اطلاق انٹرنیشنل کرکٹ پر نہیں ہوتا۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ سنیل نارائن کو وطن واپس بلا لیا گیا تاکہ وہ اپنے ایکشن پر کام کریں اور پھر کرکٹ میں واپس آئیں۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر کلائیو لائیڈ نے کہا کہ جس انداز میں چیمپئنز لیگ میں ہمارے بہترین بولر کے ایکشن پر انگلی اٹھائی گئی وہ کسی بھی صورت مناسب نہیں ہے۔ دریں اثنا سلیکٹرز نے سنیل نارائن کی جگہ سلیمان بین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں