روسی صدرکادورہ پاکستان ملتوی4 ملکی کانفرنس کا شیڈول تبدیل

سربراہ کانفرنس کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں ہوگا،تبدیلی روسی صدرکی درخواست پرہوئی


Numainda Express September 28, 2012
سربراہ کانفرنس کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں ہوگا،تبدیلی روسی صدرکی درخواست پرہوئی. فوٹو رائٹرز

روس، تاجکستان، پاکستان اورافغانستان کی 2 اکتوبرکواسلام آباد میں منعقد ہونے والی دو روزہ چار ملکی سربراہی کانفرنس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

سربراہ کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چار ملکی سربراہی کانفرنس کی تاریخوں میں تبدیلی روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی درخواست پرکی گئی ہے۔

بیان میں اجلاس ملتوی کیے جانے کی وجوہات بتائے بغیرکہا ہے کہ 2 سے3 اکتوبر تک ہونے والے سربراہ اجلاس کی نئی تاریخیں سفارتی ذرائع سے مہمان ملکوں کے سربراہان کی سہولت کومدنظررکھ کر طے کی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق صدرِ پاکستان کے نام ایک خط میں روسی صدر نے اس اعتماد کا اظہارکیا ہے کہ دونوں رہنما مستقبل میں مناسب وقت پر ملاقات کرسکیں گے اور ہم روس میں آپ کا خیر مقدم کرنے کے لیے بھی ہمیشہ تیاررہیں گے۔