عمران خان جو جنت پنجاب میں بنانا چاہتے ہیں پہلے وہ خیبرپختونخوا میں بنائیں، آصف زرداری

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اکتوبر 2014
جلد پشاور میں ایک بلاول ہاؤس بنایا جائے گا، آصف زرداری، فوٹو:فائل

جلد پشاور میں ایک بلاول ہاؤس بنایا جائے گا، آصف زرداری، فوٹو:فائل

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نوجوانوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں جب کہ وہ جو جنت پنجاب میں بنانا چاہتے ہیں پہلے خیبرپختونخوا میں بنالیں۔

لاہور میں پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے عہدیداوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہمیں احساس ہے کہ حکومت کے دوران ہم سے کوتاہیاں ہوئیں اور اس دوران کارکنوں سے بھی مل نہیں پایا لیکن مجھے قوم کو لاحق خطرات کا اندازہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے کارکنان کے جذبات بھی سمجھتا ہوں جس کے لیے جلد پشاور میں ایک بلاول ہاؤس بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 18 سال کے بچوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں وہ جو جنت پنجاب میں بنانا چاہتے ہیں پہلے خیبرپختونخوا میں تو بنا لیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔