پاکستان ریلوے نے مہران ایکسپریس دوبارہ بند کردی

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے صرف ایک گھنٹے کے بعد ہی مہران ایکسپریس غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی.


Staff Reporter October 14, 2014
مہران ایکسپریس چلانے کا نوٹیفکیشن ایک گھنٹے بعد ہی منسوخ کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے کے افسران نے میرپورخاص کے لیے مہران ایکسپریس دوبارہ چلانے کا فیصلہ منسوخ کردیا، ٹرین کی بندش سے شہریوں میں مایوسی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے لاہور ہیڈکوارٹرز میں 2 روز قبل جنرل منیجر نے فیصلہ کیا تھا کہ کراچی سے میرپور خاص کے لیے مہران ایکسپریس 18 اکتوبر سے دوبارہ چلائی جائے گی جس کا حکم نامہ کراچی ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے صرف ایک گھنٹے کے بعد ہی دوسرا نوٹیفکشن جاری کیا گیا کہ مہران ایکسپریس غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہے جس سے محکمہ ریلوے کی غیر سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، ٹرین کے دوبارہ چلنے کی اطلاع پر کراچی سے میر پور خاص کا سفر کرنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم شہریوں کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور اب پاکستان ریلوے نے مہران ایکسپریس کو دوبارہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں