کراچی میں رینجرزاور پولیس کی کارروائی3 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان گرفتار

جنجال گوٹھ سے 3 ملزمان اور کورنگی سے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک October 14, 2014
گرفتار ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،رینجرز فوٹو؛ فائل

BELGIUM: رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ رینجرز نے کورنگی میں بھی کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

دوسری جانب پولیس نے نیو کراچی کے علاقے سے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر محمد رحیم عرف استاد قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور ملزم نے اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے دستی بم اورپستول برآمد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں