گلستان جوہرمنی ایکسچینج سے26 لاکھ سے زائد کی کرنسی لوٹ لی گئی

منیجر رئیس اقبال نے ایف آئی آر میں لوٹی جانے والی رقم 26لاکھ روپے درج کرائی ہے، ایس ایس پی گلشن عابد قائم خانی


Staff Reporter October 17, 2014
سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ حاصل کر کے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیاگیا، پولیس۔ فوٹو: فائل

LONDON: گلستان جو ہر میں منی ایکسچینج سے ملزمان 26 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جو ہر بلاک 17میں واقع منیر شاپنگ سینٹر میں قائم نجی منی ایکسچینج میں جمعرات کی سہ پہر 2موٹر سائیکل پر سوار4مسلح ملزمان آئے اور عملے کو یرغمال بناتے ہو ئے لوٹ مار شروع کردی اور چند منٹ میں کاؤنٹر پر موجود لاکھوں روپے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے بیانات لینے کے ساتھ شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ، ایس ایس پی گلشن ڈویژن عابد قائم خانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ منی ایکسچینج کے منیجر کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، منیجر رئیس اقبال نے ایف آئی آر میں لوٹی جانے والی رقم 26لاکھ روپے درج کرائی ہے ۔

منیجر نے بتایا کہ پرائیوٹ سیکیورٹی کمپنی ماسٹر سیکیورٹی کمپنی کا ایک گارڈ امتیاز چند روز قبل 10دن ڈیوٹی کر کے گیا تھا اور واردات کے دوران امتیاز3دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آیا تھا جسے اس نے شناخت کر لیا، پولیس نے کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کے بعد ملزم امتیاز کے ساتھی سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد کو حراست میں لیکر ملزم امتیاز اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ما رہی ہے۔