رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 15 مشتبہ افراد زیرحراست اسلحہ و منشیات برآمد

رینجرز سندھ نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 15 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد۔


Staff Reporter September 29, 2012
عدالت نے ملزم امان اﷲ کو جرم ثابت ہونے پر 11برس قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ فوتو: فائل

رینجرز سندھ نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 15 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے پی آئی بی کے علاقے نشتر بستی ، کورنگی بلال ، دھنی بخش گوٹھ ، کٹی پہاڑی ، پرانا گولیمار اور پیر آباد محمد پور کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 15 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے،رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ ، گولیاں ، منشیات اور شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں جسے رینجرز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ، رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے مشتبہ افراد سے شہر میں جاری قتل و غارت گری کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔