غل غپاڑہ کرنے پر پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

پولیس جب جسٹن بیبر کے گھر پہنچی تو 40 سے 50 افراد ان کے گھر کی چھت پر غل غپاڑہ کر رہے تھے


ویب ڈیسک October 18, 2014
گزشتہ برس ستمبر میں بھی پولیس نے جسٹن بیبر کو خطرناک ڈرائیونگ اور حادثے کے بعد تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔. فوٹو:فائل

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کو اپنی حرکتوں کی وجہ سے اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس بار غل غپاڑہ کرنے پر پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ ہی ماردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ لاس اینجلس مں جسٹس بیبر کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس میں شور شرابا اور غل غپاڑہ کیا جارہا ہے لیکن جب پولیس پاپ اسٹار کے گھر پہنچی تو ایسی کوئی چیز دیکھنے میں نہ آئی جس پر پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔ پولیس کچھ دیر بعد جسٹن بیبر کے گھر پر شور شرابے کی ایک اور شکایت پر علاقے کا دورہ کیا تو جسٹسن بیبر کے گھر کی چھت پر 40 سے 50 افراد غل غپاڑہ کر رہے تھے جس پر پولیس نے پاپ سنگر سے بات کی اور پھر جسٹن بیبر کے کہنے پر پارٹی میں شریک تمام افراد تتر بتر ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی پولیس نے جسٹن بیبر کو خطرناک ڈرائیونگ اور حادثے کے بعد تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

مقبول خبریں