پولیس نے مختلف علاقوں سے 32 ملزمان گرفتار کرلیے

شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں سیاسی جماعت کے کارکنوں اور کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 32 ملزمان کو گرفتار۔


Staff Reporter October 20, 2014
ملیر میں کارروائی کے داوران متحدہ قومی موومنٹ ملیر سیکٹر یونٹ97کے سابق جوائنٹ انچارج نعمان اور ندیم کو حراست میں لے لیا گیا۔ فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکنوں اور کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 32 ملزمان کو گرفتار و حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

رینجرز نے گلشن معمار کے علاقے احسن آباد ، قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر اور لانڈھی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3 کارندوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز نے ایک اور کارروائی کے دوران ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ ملیر سیکٹر یونٹ97کے سابق جوائنٹ انچارج نعمان اور ندیم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے یونٹ109کے کارکن ظفر کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا شہر کے مختلف علاقوں سے 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں