چیف جسٹس شاعر و ادیب گل حسن ملک کے اغوا کا ازخود نوٹس لیںاسد اللہ بھٹو

جماعت اسلامي سندھ كے امير اسداللہ بھٹوكراچي پريس كلب ميں پريس كانفرنس سے خطاب كررہے ہيں۔


Staff Reporter September 29, 2012
جماعت اسلامي سندھ كے امير اسداللہ بھٹوكراچي پريس كلب ميں پريس كانفرنس سے خطاب كررہے ہيں۔ فوٹو: ایکسپریس

جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے معروف شاعر، ادیب اور دانشور گل حسن ملک کے اغوا کا ازخود نوٹس لیکر ان کو بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

دانشوروں اور سماجی کارکنوں کے اغوا ولاپتہ ہونے سے سندھ میں بھی بلوچستان جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے امیر عبدالحفیظ بجارانی کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر محمد حسین بلوچ اور مجاہد چنا بھی موجود تھے، اسداللہ بھٹو نے مزید کہا کہ شاعر گل حسن ملک 15 ستمبر کو اپنے آبائی گائوں مبارکپور، تحصیل ٹھل، ضلع جیکب آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔