کراچیباپ بیٹے اورسابق ایف آئی اے ملازم سمیت5افرادہلاک

قائدآباد ایذی لود ک دکان پر فائرنگ سے باپ بیٹا جبکہ قصبہ موڑ پر فائرنگ سے ایف آئی اے کا سابق ملازم ہلاک


Staff Reporter October 24, 2014
لانڈھی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 52 سالہ کلام الدین جبکہ آئی آئی چندریگرروڈ کے فائرنگ سے 26 سالہ ریاض خان زخمی ہوگیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران باپ،بیٹے اورایف آئی اے کے سابق اہلکار سمیت 5افرادجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آبادحسینی چورنگی کے قریب داؤدکمیونیکشن ایزی لوڈکی دکان پرفائرنگ سے65سالہ حاجی عبداﷲ جان اور ان کا بیٹا 25 سالہ سید عالم جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دکان پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر انھوں نے فائرنگ کردی۔ مقتول حاجی عبداﷲ کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا جبکہ وہ دکان کے قریب ہی شیرپاؤ کالونی کا رہائشی تھا۔واقعے پر دکاندار مشتعل ہوگئے۔قصبہ موڑ کے قریب فائرنگ سے 60 سالہ اسلم نیازی جاں بحق ہوگیا، مقتول مغرب کی نمازکے بعد گھر کے باہر کھڑاتھاکہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، مقتول ایف آئی اے کاریٹائرڈملازم تھا۔پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے 60 سالہ محمد معین جاں بحق ہوگیا،مقتول پٹیل پاڑہ کا رہائشی اور آبائی تعلق بٹگرام سے تھا۔لانڈھی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 52 سالہ کلام الدین،میٹھادر کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ سٹی اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ ریاض خان زخمی ہوگیا۔

شاہ لطیف کے علاقے میں اتفاقی گولی لگنے سے پولیس اہلکار 43 سالہ تنویر احمدزخمی ہوگیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری سنگولین سربازی محلہ گلی نمبر9 میں عدنان بلوچ کے جوئے کے اڈے کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے28سالہ عبدالخلیل بلوچ ہلاک ہوگیا ، مقتول سربازی محلے کا رہائشی اور بحرین پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازمت کرتا تھا، عبد الخلیل ایک ماہ قبل اپنی شادی کے لیے چھٹیوں پر گھر آیا تھا ، مقتول کی 20 روز قبل شادی ہوئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ لیاری گینگ وار ملا سہیل اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فقیر کالونی میں نامعلوم ملزما ن کی فائرنگ سے 25سالہ کاشف زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں