کوہلی اور انوشکا کب شادی کررہے ہیں عامر خان کو بھی فکر لاحق ہوگئی

عامرخان کو بھی اپنی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کی فکر لاحق ہوگئی۔


Sports Desk October 25, 2014
دونوں کے رومانس کی خبریں حالیہ دنوں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلم اسٹار عامرخان کو بھی اپنی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کی فکر لاحق ہوگئی۔

دونوں کے رومانس کی خبریں حالیہ دنوں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں، ان کے والدین کی بھی گذشتہ دنوں ملاقات ہوئی ہے، عامر کی نئی فلم 'پی کے ' کا ٹریلرریلیز کیے جانے کی تقریب میں ایک صحافی نے انوشکا سے اس معاملے پر سوال پوچھ لیا، جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اس کا جواب دینے کی پابند نہیں ہوں، پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس پر بات کرنے کے لیے یہ موزوں پلیٹ فارم نہیں ہے، وہاں موجود عامر نے اس معاملے پر دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ چلیں ہم کسی اور پلیٹ فارم پر چلے چلتے ہیں، ہم تمام لوگ اس کا جواب چاہتے ہیں، مگر اداکارہ نے اس موقع پر صرف اپنی فلم کے حوالے سے ہی بات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں