کراچی میں جلسے جلوس اورریلیوں پر 3 روز کی پابندی

اطلاق آج سے ہوگا،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرپولیس کو سخت ایکشن لینے کی ہدایات


Staff Reporter September 29, 2012
اطلاق آج سے ہوگا،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرپولیس کو سخت ایکشن لینے کی ہدایات

حکومت سندھ نے کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے جلسے، جلوس اور ریلیوں پر تین روزکی پابندی عائد کردی ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ریلیوں کے دوران کراچی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر شہر میں تین روز کیلیے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق ہفتہ 29 ستمبر سے ہوگا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کو سخت ایکشن لینے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، اس سلسلے میں حکومت سندھ نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ عام افراد کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے اس لیے وہ اس دوران مکمل طور پر پر امن رہیں۔