دوران فائٹ زخمی ہوکر 2 ہفتے کوما میں رہنے والی افریقی خاتون باکسر کی موت

میولیسی 10 اکتوبر کو لز بٹلر کیخلاف فائٹ میں زور دار پنچ لگنے پر کوما میں چلی گئی تھیں۔


Sports Desk October 29, 2014
2 ہفتے موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا میں رہنے کے بعد فینڈائل پریٹوریا کے اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ فوٹو: فائل

SYDNEY: جنوبی افریقی خاتون پروفیشنل باکسر 2 ہفتے کوما میں رہنے کے بعد چل بسیں۔

اسپورٹس اینڈ ری کریشن ڈپارٹمنٹ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 31 سالہ لائٹ مڈل ویٹ باکسر فینڈائل میولیسی 10 اکتوبر کو لز بٹلر کیخلاف فائٹ میں زور دار پنچ لگنے پر کوما میں چلی گئی تھیں جنھوں نے ناک آئوٹ پر یہ مقابلہ جیت لیا تھا،2 ہفتے موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا میں رہنے کے بعد فینڈائل پریٹوریا کے اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

باکسنگ جنوبی افریقہ نے ان کی موت پر جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ عمدہ باکسر تھیں، انھوں نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں سے دنیائے باکسنگ میں خاصا نام کمایا، ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں