ایم کیوایم وفد سے ملاقات میں نئے صوبوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ترجمان وزیراعظم ہاؤس

ایم کیو ایم وفد نے 4 نکاتی ایجنڈے پربات کی جس میں نئے صوبوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، وزیراطلاعات پرویز رشید


ویب ڈیسک October 29, 2014
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی مہاجر صوبے کے حوالے سے بات چیت کی خبروں کی سختی سے تردید۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کی ایم کیو ایم کے وفد سے نئے صوبوں کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے گزشتہ روز خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی جبکہ اس ملاقات کے بعد میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایم کیو ایم نے سندھ میں مہاجر صوبہ بنانے کے لیے وزیر اعظم سے حمایت مانگی ہے تاہم اس حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفد اور وزیراعظم کے درمیان صوبوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔


دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایجنڈے میں صرف چار نکات تھے اور وفد نے صوبوں کے حوالے سے یا کسی بھی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کی جبکہ وفد نے کراچی میں پانی کے مسئلے، لیاری ایکسپریس وے ، سرکلر ریلوے منصوبے میں تاخیر پر بات چیت کی جبکہ ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ صوبوں کا معاملہ پیچیدہ معاملہ ہے اس لئے اس پر ایک کمیشن ہونا چاہیئے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کی بات سنے اور اس پر فیصلہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں