’’نیلوفر‘‘ اچھا نام ہے جبکہ مچھیروں کے پاس محکمہ موسمیات سے زیادہ معلومات ہیں وزیراعلیٰ سندھ

شہر میں طوفان نہیں بارش اورتیزہوائیں چلنے کا امکان ہےجب کہ صورتحال سےنمٹنے کیلے انتظامات مکمل ہیں، سید قائم علی شاہ


ویب ڈیسک October 30, 2014
شہر میں ممکنہ طوفان کے پیش نظر متعلقہ اداروں کا الرٹ کردیا ہے، سید قائم علی شاہ، فوٹو:فائل

KARACHI/SUKKUR: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سمندری طوفان ''نیلوفر'' کےنام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلو فر اچھا نام ہے لیکن کراچی میں طوفان نہیں آنے والا تاہم شہر میں بارشوں کا اندیشہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

کراچی میں شہری انتظامیہ کے ہمراہ ساحل کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ نیلو فر اچھا نام ہے لیکن کراچی میں طوفان نہیں آئے گا جب کہ مچھیروں کے پاس محکمہ موسمیات سے زیادہ معلومات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ ممکنہ طوفان کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں