واٹر بورڈ میں ہنگامی صورتحال جاری رکھی جائے وزیر بلدیات

8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے دوران فراہمی آب و نکاسی پر نظر رکھی جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت


Staff Reporter November 01, 2014
واٹر بورڈ کے فیلڈ دفاتر دوران تعطیل بھی کھلے رہیں گے، شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لیے ضلعی دفاتر سے رابطہ کریں۔ فوٹو: فائل

وزیر بلدیات اطلاعات و چیئرمین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایات دی ہیں کہ ممکنہ طوفان کے خطرے کے ٹل جانے کے باوجود کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ادارے میں ہنگامی صورت حال جاری رکھی جائے۔

شہر میں 8، 9 اور10 محرم کے دوران نکلنے والے جلوس اور مجالس کے دوران پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام پر کڑی نظر رکھی جائے،واٹربورڈ کے فیلڈ دفاتر دوران تعطیل بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ان ہدایات کی روشنی میں ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز، چیف انجینئر واٹر ٹرنک مین (بلک) چیف انجینئر سیوریج اور تمام ضلعی چیف انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ بارشوں کے امکانات کے باعث ہنگامی صورتحال میں فراہمی ونکاسی آب کو رواں رکھنے کیلیے دوران تعطیل بھی اپنے ضلعوں میں حفظ ماتقدم کے طور پر بروقت اور ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ شدید بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی اور پانی کی فراہمی معطل نہ ہو۔

بارش کے دوران بجلی کے تعطل کے ممکنہ خدشات کے باعث پانی اور سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی متبادل طور پر کی جائے، واٹربورڈ نے محرم الحرام کے دوران بالخصوص 8،9 اور 10 محرم کیلیے ہنگامی انتظامات کرلیے ہیں تاہم شدید بارش کی صورت میں نہ صرف پانی کی فراہمی بلکہ خاص طور پر سیوریج نظام رواں رکھا جائے،تمام چیف انجینئرز رابطے میں رہیں ، نشیبی علاقوں میںبارش کے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں ان سے مکمل تعاون کریںاور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں