چکنائی کے بغیر دودھ اور دلیا کا ناشتہ کرنے سے موٹاپا اور دل کی بیماریوں کاخطرہ کم ہوجاتا ہے

دلیا موٹاپا کم کرنے،معیاری غذایت،دوران خون اور جسم کے دوسرے اجزاء کی کارکردگی بہتر بنانےمیں اہم کردارادا کرتا ہے،تحقیق


APP November 02, 2014
طبی ماہرین کے مطابق 60گرام دلیہ کھانے سے کولیسٹرول کی سطحی میں کمی ہوسکتی ہے۔ فوٹو : فائل

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ صبح سویرے چکنائی کے بغیر دودھ اور دلیا کا ناشتہ کرنے سے نہ صرف بھوک مٹتی اورپیٹ بھرتا ہے بلکہ اس سے موٹاپا اور دل کی بیماریوں کاخطرہ کم ہوجاتا ہے ۔

غذائیت سے متعلق برطانوی رسالے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق دلیا موٹاپا کم کرنے ' معیاری غذایت،دوران خون اور جسم کے دوسرے اجزاء کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ دلیہ کے استعمال سے کولیسٹرول بیوپروٹین کولیسٹرول میں بالترتیب 2 سے 19 فیصد اور 4 سے 23 فیصد کمی کی جاسکتی ہے ۔ جن لوگوں میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان میں دلیہ کے استعمال کے واضح اثرات مشاہدہ کیے جاسکتے ہیں ۔برطانوی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طبی ماہر نے کہا ہے کہ 60گرام دلیہ کھانے سے کولیسٹرول کی سطحی میں کمی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں