اگر کبھی قیادت کی پیشکش ہوئی تو ضرور قبول کر لوں گا یونس خان

ماضی میں بھی ملک کیلیے ہر ذمہ داری سنبھالی اور اب بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، یونس خان


Sports Desk November 06, 2014
ماضی میں بھی ملک کیلیے ہر ذمہ داری سنبھالی اور اب بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، یونس خان فوٹو: فائل

اسٹار بیٹسمین یونس خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر کبھی قیادت کی پیشکش ہوئی تو ضرور قبول کر لوں گا۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ملک کیلیے ہر ذمہ داری سنبھالی اور اب بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، فی الحال میں مصباح الحق کی کپتانی میں کھیل کر لطف اندوز ہو رہا ہوں، یونس خان نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف اچھی بیٹنگ پر بیحد خوش ہوں، اطمینان اس بات پر ہے کہ میری بیٹنگ نے ٹیم کو سیریز میں کلین سوئپ میں مدد فراہم کی، اب نیوزی لینڈ کیخلاف بھی ایسا ہی کھیل پیش کرنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں