ایدھی اور چھیپا ویلفیئر کے دفاتر میں ڈکیتی کرنیوالے سابق ملازم نکلے 12ملزم گرفتار

ملزمان میں سے زیادہ ترکا تعلق فلاحی اداروں سے ہے تاہم مرکزی ملزمان قانون کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں


Staff Reporter November 09, 2014
انویسٹی گیشن پولیس کو شبہ ہے کہ فلاحی اداروں میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈایک ہی ہے۔ فوٹو : فائل

ایدھی اورچھیپا ویلفیئرکے دفاترمیں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نصف درجن سے زائد ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں۔

ملزمان میں سے زیادہ ترکا تعلق فلاحی اداروں سے ہے تاہم مرکزی ملزمان قانون کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ماہ اکتوبر میں کھارادر تھانے کی حدود میٹھادر میں واقع ایدھی سینٹر اور بریگیڈ تھانے کی حدود میں واقع چھیپا ویلفیئرکے مرکزی دفتر میں کی جانیوالی ڈکیتیوں کی واردات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اورانویسٹی گیشن پولیس نے دونوں فلاحی اداروں کے مرکزی دفاترمیں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث نصف درجن سے زائدملزمان کوکراچی اور اندرون سندھ سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایدھی سینٹراور چھیپا ویلفیئر کی جانب سے فراہم فہرستوں اور ریکارڈکی مددسے مختلف طریقوں سے ایدھی سینٹر کے35 اور چھیپا ویلفیئرکے8 ملازمین سے پوچھ گچھ کی گئی ہے،تحقیقات کے دوران چھیپا ویلفیئر کے دفتر میں ڈکیتی میں ملوث 4 جبکہ دیگر ملزمان کوایدھی سینٹر میں ڈکیتی میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، زیرحراست ملزمان ماضی میں ایدھی سینٹراورچھیپا ویلفیئرمیں ملازمت کرچکے ہیں اوران کا کرمنل ریکارڈ بھی موجودہے جو انویسٹی گیشن پولیس نے حاصل کر لیاہے،ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ صوبے سے باہر فرار ہوگیا ہے ۔

جس کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں اگر انویسٹی گیشن پولیس ڈکیتی کے اہم کردار کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو ملزم سے ڈکیتی کی دوران لوٹی جانے والی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اورسونا برآمدکر لیاجائے گاجبکہ چھیپا ویلفیئرکے دفترمیں کی جانیوالی ڈکیتی میں لوٹی گئی نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے، انویسٹی گیشن پولیس کو شبہ ہے کہ فلاحی اداروں میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈایک ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں