لاہور میں بیٹوں نے ماں اور 2 سوتیلی بہنوں کو قتل کردیا

آصف اور شہزاد نے واقعے کے بعد متعلقہ تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی


ویب ڈیسک November 11, 2014
پولیس نے شعبان کی مدعیت میں آصف اور شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ٹاؤن شپ میں دو بھائیوں نے اپنی ماں اور 2 سوتیلی بہنوں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاؤن شپ کی رہائشی صغراں بی بی نے اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد شعبان نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی، پہلے شوہر سے صغراں کے 2 بیٹے آصف اور شہزاد تھے، دونوں بیٹوں کو اپنی ماں اور سوتیلی بہنوں کے کردار پر شبہ تھا جس پر انہوں نے گھر میں گھس کر صغراں اور اپنی 2 سوتیلی بہنوں ،مقدس اور آمنہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

واقعے کے بعد دونوں ملزمان نے متعلقہ تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی جبکہ پولیس نے شعبان کی مدعیت میں آصف اور شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں