وزیراعلی سندھ نے تھر کی صورتحال پرمٹھی میں دربار سجا لیا

ویب ڈیسک  بدھ 12 نومبر 2014
ڈسٹرکٹ آفس مٹھی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں پر وزیراعلی کو بریفنگ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

ڈسٹرکٹ آفس مٹھی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں پر وزیراعلی کو بریفنگ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

تھرپارکر: وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں کے بعد دربار مٹھی میں لگالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ 94 گاڑیوں کے لاؤ لشکر کے ساتھ تھر پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ آفس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کابینہ کے تمام ارکان نے شرکت کی جبکہ تھر میں غذائی قلت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی گئی۔ اس موقع پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو تھر میں قحط سالی اور اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ تھر میں غذائی قلت کے باعث گزشتہ 42 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 54 ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔